او کاڑہ: مسافر وین میں آگ لگنے سے 2 افراد جھلس کر جاں بحق،9 زخمی

او کاڑہ(پبلک نیوز) جی ٹی روڈ پر گیمبر کے قریب وین مسافر وین میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ڈیرہ غازی خان میں سیاحوں کی دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

 

اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر گیمبرکے قریب وین کو آگ لگ گئی، جس میں 2 افراد جھلس کر جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ہیں، جن کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے، بھکر میں ایم ایم روڈ فاضل اڈا کے قریب مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

 

بھکر میں حادثہ کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے نزدیکی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈیرہ غازی خان کے قریب سیاحتی مقام فورٹ منرو جانے والی سیاحوں کی دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور حادثہ میں 12 کے قریب افراد زخمی ہو گئے، جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں