میانوالی: ایمبولینس اور ٹرالر کے تصادم میں 9 افراد لقمہ اجل بن گئے

میانوالی(پبلک نیوز) ہولناک حادثہ، ملتان روڈ پر ٹرالر اور ایمبولینس کی ٹکر سے بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم جلنے کے باعث شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

ایک اور لاپرواہی، ایک اور حادثہ، ماؤں کی گود اجڑ گئی۔ مریض کو اسپتال منتقل کرنے کے لئے جانے والے خود موت کے منہ میں چلے گئے۔ میانوالی میں ایمبولینس اور ٹرالر کے تصادم میں 9 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ المناک حادثہ ملتان روڈ پر ہیڈپکہ کے قریب پیش آیا، جہاں ایمبولینس تیزرفتار ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ایمبولینس کا سی این جی سلنڈر پھٹ گیا اور گاڑی میں آگ لگ گئی۔

 

ایمبولینس میں بچوں اور خواتین کے ساتھ 9 افراد سوار تھے، جو باہر نکلنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ حادثے کے نتیجے میں 3 بچے۔ 3 خواتین بھی جھلس کر جاں بحق ہو گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایمبولینس میں مریض اور اس کے اہل خانہ موجود تھے، ایمبولینس بھکر سے راولپنڈی جارہی تھی۔ لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم جل جانے کے باعث شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں