بھارتی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، مودی کا یار لندن میں گرفتار

لندن (پبلک نیوز) بھارتی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی سکینڈل میں ملوث ارب پتی لندن میں گرفتار، بھارت میں پنجاب نیشنل بینک کے 2 ارب ڈالر کے 'بینک فراڈ' کے مرکزی کردار نروو مودی کو لندن سے گرفتار کرلیا گیا۔

 برطانوی پولیس نے نروو مودی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کو وسطی لندن کے علاقے ہالبورن سے حراست میں لیا گیا ہے۔ ملزم کو بھارت حوالگی سے قبل لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالتی حکم پر آئندہ کی کارروائی منحصر ہو گی۔

نروو مودی پر پنجاب نیشنل بینک سے 4 کروڑ 38 لاکھ ڈالر اور ایک اور سرکاری بینک سے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کے فراڈ کا الزام ہے۔  اپوزیشن جماعتیں نروو مودی کے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے ساتھ تعلقات پر بھی اعتراضات اُٹھاچکی ہیں۔

نروو مودی کی گرفتاری سے اپوزیشن کو فائدہ اور بی جے پی کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں