نشوا کیس میں اسپتال انتظامیہ پر قتل کی دفعہ 302 لگ گئی

کراچی (حمزہ گیلانی) نشوا کیس میں اسپتال انتظامیہ پر قتل کی دفعہ 302 لگ گئی۔ نشوا کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا جس میں اسپتال انتظامیہ کے خلاف قتل کے مقدمے کی سفارش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نشوا کیس میں اسپتال انتظامیہ پر قتل کی دفعہ 302 لگ گئی۔ نشوا کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا جس میں اسپتال انتظامیہ کے خلاف قتل کے مقدمے کی سفارش کی گئی ہے۔ مقدمہ میں دارالصحت  اسپتال کے مالک عامر چشتی سمیت 13 ملزم نامزد ہیں۔

ملزم آغا معیز نے غلط انجکشن لگانے کا اعتراف کر لیا۔ آغا معیز کے مطابق انجکشن لگانے سے پہلے نشوا تقریباً صحت یاب ہو چکی تھی۔ اسٹول ٹیسٹ کی رپورٹ نہ آنے پر ڈسچارج نہیں کیا تھا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں