ہمیں این آر او کا طعنہ دینے والے بہت جلد عوام سے این آر او مانگیں گے، نواز شریف

 

لاہور (پبلک نیوز)نوازشریف نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی ڈیل نہیں کروں گا بلکہ میں قانونی جنگ لڑوں گا۔ ووٹ کو عزت دو کی بات پر قائم ہوں۔ موجودہ حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے۔ ہمیں این آر او کا طعنہ دینے والے بہت جلد عوام سے این آر او مانگیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔ شہباز شریف کی 13 اگست کے بعد نواز شریف سے پہلی ملاقات ہوئی۔ نیب ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کی جیل میں ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ممکنہ ڈیل کی خبروں پر شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان مکالمہ ہوا جس میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں کبھی بھی ڈیل نہیں کروں گا بلکہ میں قانونی جنگ لڑوں گا۔

 

 

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کی بات پر قائم ہوں۔ موجودہ حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے۔ ہمیں این آر او کا طعنہ دینے والے بہت جلد عوام سے این آر او مانگیں گے۔ عوام عمران خان اور ان کی کابینہ کا احتساب کرے گی۔ مسئلہ کشمیر پر دنیا کو جاگنا ہو گا۔

 

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم کر رہا ہے دنیا آگے بڑھ کر اس مسئلے کو حل کروائے۔ نواز شریف کی جانب سے شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد کے لاک ڈاؤن میں بھرپور شرکت کی ہدایت بھی کی گئی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں