سمندر سے تیل نکلا نہ گیس، بری خبر آ گئی

کراچی (پبلک نیوز) سمندر سے تیل نکلنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے بہت امیدیں ڈرلنگ کا شروع کیا گیا کام ان پر پانی پھیرتے ہوئے روک دیا گیا۔ ایگزون موبل کمپنی کی جانب سے صاف جواب دے دیا گیا ہے کہ کسی قسم کا نہ کوئی تیل نکل رہا ہے اور نہ ہی گیس کی کوئی امید نظر آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایگزون موبل کی جانب سے کی جانے والی ٹیسٹنگ اور ڈرلنگ کے بعد مطلوبہ نتائج نہ مل سکے۔ ذرائع کے مطابق کیکڑا ون کی جانب سے ڈرلنگ اور ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ مطلوبہ نتائج نہ ملنے کی بنا پر کمپنی نے تمام تر ڈرلنگ کا عمل روکتے ہوئے سوراخ بند کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے شروع کرائی گئی اس ڈرلنگ پر پاکستان قوم کے 14 ارب روپے لگ گئے۔ ڈرلنگ کا عمل تقریباً ساڑھے 4 مہینوں تک جاری رہا۔ اس دوران مشینری کی مدد سے 5ہزار میٹر تک ڈرلنگ کی گئی۔

کیکڑا ون پر تیل اور گیس نہ نکلنے کی وجہ سے ملکی عوام کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے عوام کو سبز باغ دکھائے گئے تھے کہ یہاں سے تیل اور گیس نکلیں گے جو آئندہ 50 سالوں تک ملکی ضروریات کے لیے کافی ہوں گے۔

مکمل رپورٹ کی ویڈیو:

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں