حکومت کا سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے سحر و افطار کے اوقات میں ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلہ کے حوالے سے وفاقی وزیر عمر ایوب نے یہ اعلان کیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کو خوش خبری سانئی۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ سحر و افطار میں پورے ملک میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔

کراچی میں لوڈشیڈنگ سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نجی کمپنی ہے اور لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اپنا شیڈول جاری کرے گی۔ سحر اور افطار میں کے الیکٹرک بھی بہتری کرے گی۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں