لاہور پولیس کو 8 روز سے پٹرول کی فراہمی بند

لاہور (مرزا رمضان بیگ) صوبائی دارالحکومت کی پولیس کو 8 روز سے پٹرول کی فراہمی بند ہے۔ افسر سائلین سے پیسے لے کر پٹرول ڈلوانے لگے۔ ذرائع کے مطابق پمپس نے 8 کروڑ روپے نہ ملنے پر پٹرول بند کر دیا۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے پٹرول کی مد میں پیسے جاری نہیں کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کو گزشتہ ایک ہفتہ سے پٹرول فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔ ایس ایچ او اور منشی صاحبان سائلین اور جرائم پیشہ عناصر پیسے مانگ کر گزارا کرنے لگے۔

لاہورفنڈز نہ ملنے کے باعث پٹرولنگ بھی نہیں ہو رہی۔ لاہور پٹرولنگ اور گشت نہ ہونے کی وجہ سے جرائم میں بھی اضافہ جبکہ ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں بھی بڑھنے لگی۔

لاہور پولیس کو 8 زور سے پڑول کی فراہمی بند

احمد علی کیف  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں