نواز شریف، مریم نواز لندن سے روانہ، آج شام 6بجے تک پاکستان پہنچیں گے

پبلک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ آج وطن واپس پہنچیں گے۔ دونوں باپ بیٹی ہیتھرو ایئرپورٹ لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ آج شام 6 بجے کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے ایون فیلڈ ریفرنس فیصلہ کے بعد میاں نواز شریف نے وطن واپسی کے اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کو عملی شکل دینے اور اپنے وعدہ کو وفا کرنے کے لیے اپنی صاحبزادی کے ہمراہ آج پاکستان آ رہے ہیں۔ وہ لندن سے ابو ظہبی پہنچیں گے جہاں سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ ان کے پاکستان پہنچنے کے امکانات شام 6 بجے تک کے ہیں۔ اس حوالے سے امکان کو تقویت بھی دی جا رہی ہے۔ دونوں باپ بیٹی لندن سے روانہ ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب قومی احتساب بیورو کی جانب سے ان کو گرفتار کرنے کے لیے 16 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق لاہور پر نیب کی دو ٹیمیں تعینات ہوں گی جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی نیب کی جانب سے دو ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔ میاں نواز شریف کو ان کی صاحبزادی کے ہمراہ گرفتار کیا جائے گا۔ گرفتار کے بعد راولپنڈی لایا جائے گا جہاں سے ان کو منقتل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے احتساب عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات کو عملی شکل دینے کے لیے اہم ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گرفتاری میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ عدالتی وارنٹ گرفتار پر عملدرآمد ہر صورت کیا کرائیں گے۔

مریم نواز نے روانگی سے قبل سے سماجی رابطوں کی ویب ٹوئٹر پر پیغام چھوڑا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ بچوں سے کہا ہے کہ مشکل حالات کا بہادری سے مقابلہ کریں لیکن بچے تو بچے ہوتے ہیں، اگر وہ بڑے بھی ہوں تو ان کے لیے خدا حافظ کہنا آسان نہیں ہوتا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں