نوجوان کا ملازمت حاصل کرنے کیلئے انوکھا انداز

ویلدمسٹو (پبلک نیوز) لندن میں ایک نوجوان نے ملازمت حاصل کرنے کے لیے کئی اداروں کو اپنی سی وی ای میل کی مگر کسی ادارے سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا جس کے بعد اس نوجوان نے ریلوے اسٹیشن جا کر لوگوں کو اپنی سی وی تقسیم کرنا شروع کر دی۔ جس کے دو دن بعد اس شخص کو کئی اداروں سے ملازمت کی پیشکش ہوئی۔

شمال مشرقی لندن کے علاقے ویلدمسٹو میں رہائش پذیر کامران حسین نے کئی کمپنیوں کو اپنا سی وی ای میل کیا۔ لیکن انہیں کسی ایک ادارے نے بھی جواب موصول نہیں دیا۔ اس کے بعد کامران نے ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا اور روزانہ صبح 5بجے اٹھ کر لیورپورل اسٹیشن جاتے۔ پہلے روز انہوں نے صبح 8بجے تک اپنی سی وی کی 35 کاپیاں لوگوں میں تقسیم کی۔

کامران نے اپنے ساتھ ایک کاغذ پر لکھ رکھا تھا۔ ایک پرجوش اکاؤنٹنٹ بنیادی سطح کی ملازمت کا متلاشی ہے۔ جس کسی نے بھی کامران سے سی وی مانگی کامران نے اسے اپنی سی وی مہیا کی۔ لوگوں نے اسی دن انہیں نوکری کی پیشکش شروع کردی۔

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں