وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(پبلک نیوز) پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اہم پیشرفت، اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے، عدالت نے صوبائی وزیر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا یے۔

 

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جارے کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیچ کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے 26 دیگر کارکنوں کے بھی نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے ہیں۔

 

ناقابل ضمانت وارنٹ عدالت سے مسلسل غیر حاضری کی بنا پر جاری کئے گئے ہیں۔ عدالت میں آج صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کی بریت کی درخواستوں پر بحث نہ ہو سکی۔ شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر اور شفقت محمود کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔ کیس کی سماعت اب اٹھائیس مارچ کو ہو گی۔

 

واضع رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے نواز شریف کے دورِ حکومت کے خلاف 2014ء میں اسلام آباد میں 126 روز کا دھرنا دیا گیا تھا، جس میں پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ بھی پی ٹی آئی کو حاصل تھا۔ دونوں جماعت کے کارکنان کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنے کے دوران ہنگامہ آرائی کی گئی اور پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر دھاوا بھی بولا گیا۔

عطاء سبحانی  9 ماه پہلے

متعلقہ خبریں