نوازشریف کا پی آئی سی میں طبی معائنہ، ای سی جی کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

لاہور(مرزا رمضان بیگ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پی آئی سی میں طبی معائنہ کیا گیا، ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ کرائے گئے۔ ای سی جی کی رپورٹ تسلی بخش نہیں ہے۔

 

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سخت سیکیورٹی میں کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا جہاں کے تین ٹیسٹ ای سی جی، ایکو کارڈیوگرافی اور تھلیم سکین ٹیسٹ کیا گیا۔ ڈاکٹرز ذرائع کے مطابق، نواز شریف کی ای سی جی رپورٹ تسلی بخش نہیں دل کا سائز بڑھا ہوا نظر آیا۔ دل کے وال معمول سے تنگ ہیں، جبکہ تھلیم سکین ٹیسٹ کے لئے لگایا گیا

 

انجیکشن سے نواز شریف کا بی پی شوٹ کر گیا، جس کے باعث آدھا گھنٹہ آرام کروایا گیا۔ جس سے مزید ٹیسٹوں میں تاخیر ہوئی۔ دوسری منزل پر نواز شریف کے لئے روم کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔ رپورٹس آنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ نواز شریف کو داخل کرنا ہے یا ڈسچارج کرنا ہے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں