ریاست مدینہ کا مطلب یہ نہیں کہ لوگوں کو مفت حج کروائیں: وزیر مذہبی امور

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ خواہش تھی حج پر سبسڈی دی جائے، فیصلہ کابینہ نے کیا، اب یہی سب کا فیصلہ ہے، جس کے پاس پیسے ہوں گے وہ چلا جائے گا۔

 

پشاور کی شہید بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگومیں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صاحب استطاعت لوگ ہی حج کرتے ہیں، جس کے پاس پیسے ہوں وہ حج کے لیے جائے گا۔ مدینہ کی ریاست فلاحی ریاست کا مطلب عوام کو خوشحالی دینا ہے۔ مفت حج کرانا نہیں۔ 

 

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حج پر سبسڈی برقرار رکھنے کی تجویز دی تھی لیکن وزیراعظم اور کابینہ نے مسترد کر دی، وزیراعظم اور کابینہ کا فیصلہ منظور ہے۔ وفاقی وزیر نے حکومت سے ناراضی کی بھی تردید کر دی، کہا اختلافات کا تاثر غلط ہے۔ گزشتہ روز کابینہ اجلاس کے دوران فون آنے پر باہر گیا تھا۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں