شمالی کوریا میزائل سائٹس کے معائنے کی اجازت دینے کو تیار

پبلک نیوز: امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان بڑھتی دوستی، شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اَن عالمی ماہرین کو اپنی جوہری اور میزائل سائٹس کے معائنے کی اجازت دینے کو تیار ہوگئے۔ ٹرمپ اور کِم کے درمیان دوسرا سربراہی اجلاس جلد متوقع ہے۔

امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان بڑھتی دوستی، کِم جونگ اَن عالمی ماہرین کو میزائل سائٹس کے معائنے کی اجازت دینے کو تیار ہو گئے۔ ٹرمپ اور کِم کے درمیان دوسرا سربراہی اجلاس جلد متوقع ہونے کا امکان۔

شمالی کوریا نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری کے لیے دوسرا قدم بڑھا دیا۔ امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اَن عالمی ماہرین کو اپنی جوہری اور میزائل سائٹس کے معائنے کی اجازت دینے کو تیار ہیں۔

معاملات طے پانے پر ماہرین جلد شمالی کوریا کے میزائل انجن ٹیسٹ سائٹ اور نیو کلیئر سائٹ کا دورہ کریں گے، جسے شمالی کوریا نے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

وزارتِ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ کے مطابق پومپیو سے ملاقات میں امریکی صدر ٹرمپ اور کِم جونگ اَن کے دوسرے سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں