امریکا کے ساتھ جنگ اور مذاکرات دونوں کیلیے تیار ہیں، کورین وزیر خارجہ

 

پبلک نیوز: شمالی کوریا نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو امریکی سفارت کاری کا زہریلا پودا قرار دے دیا۔ کورین وزیر خارجہ ری یونگ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پر تنقید کے نئے نشتر چلا دیے۔ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ کا کہنا تھا کہ مائیک پومپیو امریکی سفارت کاری کا زہریلا پودا ہے۔ امریکا کےساتھ جنگ یا مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہیں۔

 

ری یونگ کا مزید کہنا تھا کہ مائیک پومپیو دونوں ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات شروع ہونے کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں۔ مائیک پومپیو نے رواں ہفتے کہا تھا کہ واشنگٹن جوہری ہتھیاروں کی تخفیف تک شمالی کوریا پر پابندیاں برقرار رکھے گا۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں