شمالی کوریا بیلسٹک میزائل پروگرام سے باز نہ آیا

پبلک نیوز: شمالی کوریا بیلسٹک میزائل پروگرام سے باز نہ آیا۔ امریکی اخبار نے ممکنہ خفیہ ٹھکانوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کا 13 مختلف ٹھکانوں پر بیلیسٹک میزائل پروگرام جاری ہے۔

شمالی کوریا میں خفیہ ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل پروگرام اب بھی جاری ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز  نے ممکنہ خفیہ ٹھکانوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا 13 مختلف ٹھکانوں پر بیلیسٹک میزائل کی تیاری میں مصروف ہے۔

Image: Sakkanmol North Korea

فائل فوٹو 

ان خفیہ جوہری ٹھکانوں پر کم فاصلہ پر ہدف کو نشانہ بنانے سمیت بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیار کیے جا رہے ہیں۔ شمالی کوریا کے ایٹمی حکام کا دعویٰ ہے ستمبر2017 کے بعد شمالی کوریا نے ایٹمی تجربہ نہیں کیا۔

جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جون میں شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اَن سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ شمالی کوریا سے اب امریکا کو جوہری خطرہ نہیں ہے۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں