شمالی کوریا نے مزید 2 بیلسٹک میزائل تجربات کر لیے

 

پبلک نیوز: شمالی کوریا نےامریکی دھمکیوں کوخاطر میں نہ لاتے ہوئے مزید 2 بیلسٹک میزائل کے تجربات کر لیے۔ شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران میزائل کا یہ ساتواں تجربہ ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکی دھمکیوں اور پابندیوں پر شمالی کوریا نے ایک بار پھر کرارا جواب دے دیا۔ شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا۔ شمالی کوریا نے میزائل تجربات امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی مشقوں پر احتجاج کے طور پر کیے۔

 

واضح رہے کہ جون میں امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کورین سربراہ کم جونگ ان کی ملاقات کے بعد سے شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا یہ ساتواں تجربہ ہے۔

 

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں