شمالی کوریا کا میزائل دوران تجربہ جاپان کی سمندری حدود میں جا گرا

 

پبلک نیوز: امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اعلان کے ایک روز بعد ہی شمالی کوریا نے میزائل تجربات کر ڈالے ہیں۔ ایک میزائل جاپان کی سمندری حدود میں گرا ہے۔ میزائل تجربات پر جاپان نے جوابی کاروائی کے لیے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے ساتھ ورکنگ سطح کے مذاکرات کے اعلان کے ایک روز بعد شمالی کوریا نے مشرقی سمندر میں میزائل تجربہ کر دیا۔ جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنوبی کوریا کا کہنا تھا کہ میزائل شمالی کوریا کے علاقے وونسان سے فائر کیے گئے۔

 

جاپان کے مطابق ایک منٹ میں دو میزائلوں کا تجربہ کیا گیا جس میں سے ایک میزائل جاپان کی سمندری حدود میں داغا گیا۔ جس کے بعد جاپانی وزیرِ اعظم شنزو ایبے نے میزائل تجربات پر مذمت کرتے ہوئے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔

 

واضح رہے کہ اجلاس میں شمالی کوریا کے میزائل تجربات کا جواب دینے پر غور ہو گا۔ جاپانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بیلسٹک میزائل تجربات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں