شمالی کوریا امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ مشقوں سے ناراض

 

پبلک نیوز: امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں سے ناراض شمالی کوریا نے مشرقی سمندر میں مزید دو میزائل داغ دیئے۔ جنوبی کوریا کی امن مذاکرات کی پیشکش بھی ٹھکرا دی۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شمالی کوریا برہم ہوگیا۔ شمالی کوریا نے مشرقی سمندر میں مزید میزائل تجربے کر دیے۔ میزائل صوبہ کانگ ون سے بحیرہ جاپان کی جانب فائر کیے گئے۔

 

جاپانی وزیر اعظم کا ردعمل میں کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے نئے تجربات سے ان کے ملک کو کوئی خطرہ نہیں جبکہ جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے مزید نئے میزائل تجربات اس کے اور امریکا کے درمیان جاری بات چیت میں تناؤ پیدا کر سکتے ہیں۔

 

دوسری جانب شمالی کوریا کے رہنما نے جنوبی کوریا کے صدر کی امن مذاکرات کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔ کِم جونگ اَن کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کی کاروائیوں کے باعث مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے اور اب وہ صدر مون جے اِن کے ساتھ اس معاملے پر دوبارہ بات چیت نہیں کریں گے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں