اقوام متحدہ رپورٹ: شمالی کوریا نے 2 ارب ڈالر چرا لیے

 

پبلک نیوز: شمالی کوریا کے سائبر حملوں پر اقوام متحدہ کی خفیہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا چوری کے پیسوں سے دفاعی صلاحیتیں بڑھا رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق شمالی کوریا نے 2 ارب ڈالر چرا لیے۔ سائبر حملوں سے ملنے والی اس رقم سے ہتھیار خریدے گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے بین الاقوامی بینکوں اور کرپٹو کرنسی اداروں پر سائبر حملے کئے اور اپنے ہتھیاروں کے پروگرام کے لیے دو ارب ڈالر بٹورے۔ شمالی کوریا مالی وسائل ہیکرز کی طرف سے بیرون ملک سائبر حملوں کے ذریعے حاصل کرتا آیا ہے۔ ان حملوں میں بڑے بڑے بینکوں کے آن لائن نظاموں کی ہیکنگ کی گئی۔

 

رپورٹ کے مطابق مہنگی کرپٹو کرنسی کی تجارت کرنے والے کاروباری اداروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اقوام متحدہ نے 35 بڑے سائبر حملوں کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔ یہ حملے جدید اوراسٹیٹ آف دی آرٹ انداز میں کئے گئے جن کا بر وقت پتہ چلانا بہت مشکل ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں