ناروے: بحری جہاز کو ایک کے بعد ایک مصیبت آن پڑی، 1300 مسافروں کی جان کو خطرہ

پبلک نیوز: ناروے میں بحری جہاز کو ایک کے بعد ایک مصیبت آن پڑی، خراب موسم اور انجن میں خرابی نے 1300 مسافروں کی جان خطرے میں ڈال دی۔ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے اب تک 100 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

 

نارویجیئن کوسٹ کے 12 دن کے لگژری کروز کا سفر مسافروں کو مہنگا پڑگیا۔ وائکنگ اسکائے بحری جہاز کے انجن میں خرابی کے باعث جہاز ایک جانب ہچکولے کھانے لگا۔

 

جہاز میں موجود اشیاء ادھر اُدھر ٹکرائیں، چھت کا ایک حصہ ٹوٹ کر مسافر کے سر پر آ لگا،  حادثے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ پانی جہاز میں داخل ہونے پر عملے کی جانب سے مسافروں لائف سیف جیکٹ پہنا دی گئیں۔ حادثے کے وقت جہاز میں 200 برطانوی شہریوں سمیت 13 سو مسافر سوار  تھے۔

 

پانچ ہیلی کاپٹرز مسافروں کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں، جو ایک ایک کر کے مسافروں کو مین لینڈ تک پہنچا رہے ہیں۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں