113اراکین پنجاب اسمبلی کو ایوان میں داخل ہونے سے روکنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(خالد محمود خالد) الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع نہ کروانے والے 113 اراکین کا پنجاب اسمبلی میں داخلہ بند، دپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری، 10 صوبائی وزراء سمیت وزیر اعلی کے 6 معاونین خصوصی بھی شامل ہیں۔

 

پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے 113 اراکین اسمبلی کو ایوان میں داخل ہونے سے روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز گوشوارے جمع نہ کرانے پر ان ارکان کی رکنیت معطل کی تھی۔ اسمبلی سیکریٹریٹ نے معطل ارکان کی فہرستیں ایوان کے داخلی دروازوں پر سیکیورٹی کے حوالے کر دیں. معطل اراکین میں تحریک انصاف کے 59 مسلم لیگ ن کے 45 مسلم لیگ ق کے 52 آزاد امیدوار اور ایک راہ حق پارٹی کے رکن شامل ہیں۔

 

صوبائی وزراء میں عمار یاسر، سید سعیدالحسن، انصر مجید نیازی، سبطین خان، محمد اجمل چیمہ، تیمور بھٹی، ہاشم ڈوگر، زوار حسین وڑائچ، نعمان لنگڑیال، سمیع اللہ چوہدری شامل ہیں، جبکہ وزیراعلی کے مشیران اور معاونین میں فیصل حیات جوانہ، امیر محمد خان، عبدالحئی دستیٰ، خرم لغاری، رفاقت علی گیلانی اور محمد حنیف شامل ہیں۔ اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق113 اراکین الیکشن کمیشن سے کلئیرنس لینے تک ایوان میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں