عالمی نمبر ایک جوکووچ نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پبلک نیوز: عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل معرکے میں یونانی ٹینس اسٹار سٹیفانوس کو اسٹریٹ سیٹ میں چھ تین اور چھ چار سے شکست دی۔

 

تفصیلات کے مطابق عالمی نمبر ون نوویک جوکووچ نے سٹیفانوس سٹسیپاس کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ نوویک جوکووچ کے کیریئر کا یہ 33 واں ٹائٹل ہے۔

 

فائنل میں یونانی ٹینس اسٹار سٹیفانوس سٹسیپاس کو سٹریٹ سیٹ میں چھ تین اور چھ چار سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی نمبر ایک جوکووچ کی یہ مسلسل 9ویں فتح تھی جو انہوں نے بغیر کوئی سیٹ ہارے حاصل کی۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں