نوجوت سدھو کرتار پور بارڈر کھولنے کی تقریب میں شرکت کیلئے بے تاب

پبلک نیوز: بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کرتارپور راہداری کی سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا لیکن سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو ایک بار پھر پاکستان آنے کے لیے بے تاب ہیں۔ سدھو کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت سے اجازت مل گئی تو اس تا ریخی موقع کاحصہ بننا ان کے لیے باعثِ فخر ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر و ریاستی وزیرنوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور سرحد کھولنے کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ انھیں پاکستان میں  وزیر اعظم ہاؤس سے جمعہ کو کرتارپور سرحد کھولنے کی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت کی کال موصول ہوئی۔ اگر بھارتی حکومت نے اجازت دی تو وہ اس تقریب میں ضرور جائیں گے اور اس تاریخی موقع کا حصہ بننا ان کے لیے باعثِ فخر ہو گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل حکومت پاکستان کی تجویز پر بھارتی کابینہ نے کرتار پور راہداری کھولنے کی منظوری دی تھی۔ جبکہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کرتارپور راہداری کی سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں