اب پاکستان کا ثقافتی ٹرک آرٹ سائیکلوں پر بھی ملے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وطن عزیز کی سڑکوں پر گھومتے ہماری ثقافت کے نمونے، ٹرک، مال بردار گاڑیاں بھی اور ہماری ثقافت کے سفیربھی، اندرون ملک بھی داد اور بیرون ملک بھی ہمارے ٹرک آرٹ کی واہ واہ، ٹرک آرٹ دنیا بھر میں مشہور ہو گیا، ملک کی ایک اچھی پہچان بن گیا۔

 

پاکستان کی ثقافت نے رنگوں کو اجاگر کر رکھا ہے، وہی پر ٹرک آرٹ کے نمونے بھی موجود ہیں۔ پاکستان کا ثقافتی ٹرک آرٹ دنیا بھر میں اپنا آرت فن منوا رہا ہے اور ملک کی اچھی پہچان بن گیا ہے۔ جرمن سفیر مارٹن کوبلر بھی شوخ رنگوں کے امتزاج سے اُبھرنے والے اس فن کے قدر دان بنے بغیر نہ رہ سکے۔ پاکستان میں تعینات جرمن سفیر نے اپنی سائیکل کو ٹرک آرٹ سے سجا لیا۔

جرمن سفیر مارٹن کوبلر ہمارے وطن عزیز کی ثقافت کے بہت بڑے قدر دان ہے اور وہ ثقافت کے فروغ کا خاص فن بہت اچھے طریقے سے جانتے ہیں۔ مارٹن کوبلر نے اپنی سائیکل کو ٹرک آرٹ سے سجا کر راولپنڈی کی سیر کا رارادہ کیا اور دوران سفر کی ایک یادگار تصویر اپنے ٹوئٹر کاؤنٹ پر ڈالی اور ساتھ ہی خوشگوار مزاج میں لکھا کہ ارے، اس کی تو گھنٹی بھی بجتی ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں