ایل ڈی اے کا بڑا فیصلہ ،غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی اب موٹر سائیکل سکواڈ کرے گا

لاہور (پبلک نیوز) غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی اب موٹر سائیکل سکواڈ بھی کرے گا۔ تاریخ میں پہلی بار لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے بلڈنگ کنٹرول ویجیلینس سکواڈ  تشکیل دے دیا۔

 

غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی اب موٹر سائیکل سکواڈ بھی کرے گا۔ تاریخ میں پہلی بار لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے بلڈنگ کنٹرول ویجیلینس سکواڈ  تشکیل دے دیا۔ سکواڈ غیر قانونی تعمیرات کی چیکنگ کے لیے 10 بندوں کی ٹیم سکواڈ کی شکل میں دورہ کریں گی۔ ہر سکواڈ کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر کریں گے۔ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز رانا عبدالشکور سپیشل سکواڈز کی سربراہی کریں گے۔

 

چار انجینئرز، ڈائریکٹر انفورسمنٹ اور پچاس موٹر سائیکل پر مشتمل سکواڈ تشکیل دے دیا۔ پورے شہر میں ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں چیکنگ کریں گے۔ ایل ڈی اے سپیشل سکواڈ کو نیلی اور سبز جیکٹ پہنائی گئیں۔ سکواڈر سڑکوں کے کنارے پر پڑے کچرے اور تعمیراتی میٹریل کی نشاندہی کریں گا۔ سروے ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ اے ڈی جی ہیڈ کوارٹرز کو جمع کروائیں گے۔

 

ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان نے سکواڈ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان کا کہنا تھا کہ سپیشل فورس ہماری آنکھیں ہیں۔ ایل ڈی اے کو ہر وقت لوگوں کی مدد کے لیے تیار رہنا ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں