کراچی میں پولیس قوانین پر عمل پیرا ہونے والے شہریوں کی تعداد میں اضافہ

کراچی(تنویر منیر) سال دوہز ار اٹھارہ میں ٹریفک پولیس قوانین پر عمل پیرا ہونے والے شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا، تینوں ڈرائیونگ لائسنس برانچیز سے دو لاکھ نو ہزار پانچ سو بیس شہریوں نے ڈرئیوانگ لائینس بنوائے جبکہ لرننگ لائینس کی تعداد تین لاکھ ارتیس ہزار رہی۔

 

کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس کا حصول ہوا آسان، ٹریفک پولیس کے محکمہ میں آنیوالی جدت شہریوں کیلئے بھی راحت کا باعث بن گئی۔ دوہزار سترہ میں شہریوں نے ایک لاکھ پچھیاسی ہزار ترانونے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے۔ لرننگ لائسنس حاصل کرنیوالوں میں نو ہزار پانچ سو شہریوں نے لائسنس برانچ سے رجوع کیا جبکہ ڈی ایس پی ناظم آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ مسعود اختر خان کا کہنا تھا کے سال دو ہزار اٹھارہ اس حوالے سے بہترین رہا۔

 

انہوں نے کہا کہ کراچی کے دو لاکھ نو ہزار پانچ سو بیس شہریوں نے ڈرئیوانگ لائینس حاصل کیے۔ تینوں لائینس برانچز میں شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی کام جاری ہیں۔ ڈی ایس پی کورنگی افضل نور کے مطابق شہری از خود لائینس بنوانےبرانچوں میں آ رہے ہیں۔ ڈی ایس پی کورنگی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے مطابق کورنگی برانچ میں شاہ لطیف ملیر گلشن شارع فیصل سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے بھی شہری آتے ہیں اور اپنے ڈرئیوانگ لائینس بنوارہے ہییں۔

عطاء سبحانی  8 ماه پہلے

متعلقہ خبریں