پاکستان میں ڈینگی وائرس کے وار جاری، مزید 569 کیسز رپورٹ

 

پبلک نیوز:  گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر ڈینگی کے مزید 569 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 783 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈینگی کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 20 تک جا پہنچی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں ڈینگی کے 569 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں ڈینگی کے 2 ہزار 256، پنجاب، سندھ، کے پی کے میں 2 ہزاز سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ بلوچستان میں 1 ہزار 779 اور آزاد جموں و کشیمر میں 184 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

 

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 449 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی۔ 24 گھنٹوں میں وفاقی سرکاری اسپتالوں میں 385، نجی اسپتالوں میں 63، پولی کلینک 195, پمز 150، ایف جی ایچ 24، سی ڈی اے 16 افراد میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 199، پولی کلینک 94، پمز اسپتال میں 60، نرم اسپتال 7، ایف جی ایچ 18، سی ڈی اے 20 مریض زیر علاج ہیں۔ نجی اسپتالوں میں 24 میں 63 افراد میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی۔ نجی اسپتالوں میں ڈینگی کے 102 مریض زیرعلاج ہیں۔ نجی و سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں