ملک بھر میں 10ہزار 13 مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہو چکی، معاون خصوصی صحت

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 10 ہزار 13 مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہو چکی ہے۔ دس روز قبل این آئی ایچ ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ این آئی ایچ میں ریبیز ویکسین کی پروڈکشن کو دگنا کر دیں گے۔ جن اقدامات کی ضرورت ہے حکومت وہ کر رہی ہے۔  

 

شہر اقتدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 10 ہزار 13 مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہو چکی ہے۔ متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاہم حکومت اور ادارے صورتحال سے نمٹنے کے لیے مستعد ہیں۔ پاکستان میں ریبیز ویکسین کی کمی ہے۔ 9 لاکھ سے زائد ڈوز نہیں بنائی جا سکیں۔ صوبوں کو پروڈکشن کے مطابق ویکسین دی جاتی ہے۔

 

 

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ دس روز قبل این آئی ایچ ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ کی بنیاد رکھی گئی۔ لوگوں کی سہولت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ این آئی ایچ میں ریبیز ویکسین کی پروڈکشن کو دگنا کر دیں گے۔ سندھ اور پنجاب کو پہلے ہی فراہم کر چکے ہیں۔ باقی امپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ نجی شعبوں میں تین قسم کی ریبیز ویکسین موجود ہے۔

 

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ ہمیں لوکل پروڈکشن کرنے کی ضرورت ہے۔ ادویات کی قیمتیں پالیسی کے مطابق طے کی جاتی ہیں۔ تین سو چار سو فیصد تک بڑھنے والی ادویات کی قیمتوں کو 75 فیصد پہ واپس لائے تھے۔ پچھلے 48 گھنٹے میں پاکستان بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ ڈینگی کے حوالے سے پورے ملک میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

 

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ اس وقت کے اعداد و شمار کے مطابق ہمیں اس صورتحال کو سنجیدہ لینا ہے۔ مقصد یہ تھا کہ عوام کو اس سلسلے میں باخبر رکھا جائے۔ مریضوں کی تعداد مین اضافہ ہو رہا ہے لیکن اس سلسلے میں مستعد ہے۔ جن اقدامات کی ضرورت ہے حکومت وہ کر رہی ہے۔ صوبے بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وفاق اور صوبے ڈینگی کے حوالے سے آپس میں رابطے میں ہیں۔

 

ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ وفاقی وزارت صحت اسلام آباد مین ڈینگی کنٹرول سنٹر قائم کیا۔ ڈینگی سے متعلق معلومات کے لیے 19212601/0519216890 ان نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ سلام آباد کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بہت ہو چکی ہے۔ پرائیویٹ سیکٹرز نے بھی ہمیں ڈینگی کے مریضوں کے لیے سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ پرائیویٹ ہسپتالون نے ہمیں ایک ہزار بیڈز مفت فراہم کرنے کا کہا۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں بی ایچ یوز کو آپریشنل کیا۔ مچھر مارنے کے سپرے بھی کئے جارہے ہیں

 

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں