ملک میں ٹیکس دہندگان کی تعداد 19 لاکھ سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد(پبلک نیوز) ملک میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے ٹیکس دہندگان کی تعداد انیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، ایکٹو ٹیکس پییرز کی تعداد انیس لاکھ چونتیس ہزار ہو گئی ہے۔ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ بڑھانے کے باوجود ایف بی آر کے ریونیو شارٹ فال پر کوئی فرق نہیں پڑا۔

 

ایف بی آر نے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر بتیس ارب پچاس کروڑ روپے ٹیکس گوشواروں کیساتھ جمع کروایا گیا ہے، گزشتہ سال انتیس ارب بیس کروڑ روپے ٹیکس گوشواروں کیساتھ جمع ہوا تھا، گزشتہ سال کے مقابلے میں صرف ایک ارب تیس کروڑ زیادہ ٹیکس جمع ہوا ہے۔ سال دو ہزار اٹھارہ کے لیے مجموعی طور پر انیس لاکھ گیارہ ہزار انکم ٹیکس گوشوارے وصول ہوئے، ٹیکس ایئر دو ہزار سترہ کے لیے ایف بی آر کو مجموعی طور پر اٹھارہ لاکھ پندرہ ہزار انکم ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے تھے۔

 

ٹیکس ایئر دو ہزار اٹھارہ میں ایف بی آر کو چھیانوے ہزار انکم ٹیکس گوشوارے زیادہ وصول ہوئے۔ چھیانوے ہزار ٹیکس دہندگان سے ایف بی آر کو ٹیکس گوشواروں کے ساتھ مجموعی طور پر ایک ارب تیس کروڑ روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوا۔ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ بڑھانے کے باوجود ایف بی آر کے ریونیو شارٹ فال پر کوئی فرق نہیں پڑا، بلکہ شارٹ فال کم ہونے کے بجائے بڑھا ہے۔

 

دوسرے منی بجٹ کے بعد سے ٹیکس گوشواروں میں کی جانے والی بار بار توسیع سے تیس اپریل تک ایف بی آر کو ایک لاکھ تک اضافی انکم ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے ۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹیکس گوشواروں کے ساتھ صرف ایک ارب تیس کروڑ کا اضافی ریونیو آیا ہے جو بہت کم ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں