امریکی شہر بوسٹن کے رہائشی علاقےمتعدد دھماکوں کی زد میں آگئے

واشنگٹن(پبلک نیوز) امریکی شہر بوسٹن کے رہائشی علاقے میں متعدد دھماکے ہوئے، دھماکوں کے نتیجے میں تین کمیونٹیز میں قریب 70  گھر نذرِ آتش ہو گئے، ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی بھی ہوئے۔

بوسٹن میں رہائشی علاقے دھماکوں کی زد میں آگئے، جس کے نتیجے میں لارنس، انڈوور اور نارتھ انڈوور کی کمیونٹیز میں درجنوں مکانات اور عمارتوں میں آگ لگ گئی۔ حکام کے مطابق 40 سے زائد دھماکوں میں قریب 70 گھر نذرِ آتش ہوئے، دھماکے ممکنہ طور پر گیس لائنوں میں خرابی کے باعث ہوئے۔

 

دھماکوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔ ریسکیو اہلکار آگ کے بلند ہوتے شعلوں پر قابو پانے میں مصروف ہیں، جبکہ امدادی کاروائیاں بھی جاری ہیں، اور متعدد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں