سرکاری سپتالوں کی نرسیں مطالبات کیلئے سندھ حکومت کیخلاف سراپا احتجاج

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد کے سرکاری سپتالوں کی نرسز سندھ حکومت کے خلاف سراپا احتجاج۔ مطالبات کی منظوری کے ليے پريس کلب کے باہر دھرنا دے ديا۔ مظاہرين کی سندھ حکومت کے خلاف شديد نعرے بازی بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے سرکاری اسپتالوں کے نرسز نے مطالبات کی مںظوری کے ليے دھرنا دے ديا۔ سندھ حکومت کے خلاف شديد نعرے بازی بھی کی گئی۔ مظاہرين کا کہنا تھا کہ سندھ ميں نرسنگ کا شعبہ فالج زدہ ہے۔ ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم بھی گھر نہيں جائيں گے۔

نرسز کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے رويہ سے مايوس ہو کر احتجاج پر مجبور ہوئے ہيں۔ محکمہ صحت وزير اعلی سندھ کے احکامات پر بھی عمل درآمد نہيں کر رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پروفيشنل اور ہيلتھ الاؤنس چاہيے۔ وظيفہ بھی پنجاب اور کے پی کے کی طرح پورا 20 ہزار مقرر کریں۔ نرسنگ يونيورسٹی بنائی جائیں اور اس کے ليے فنڈ بھی مختص کیے جائیں۔اس کے علاوہ سندھ ميں 14 ہزار نرسز بھرتی کا مطالبہ بھی رکھ دیا۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں