کراچی میں سندھ نرسز ایسوسی ایشن کے احتجاج کا 5 واں روز

کراچی (اسامہ عتیق) سندھ نرسز کا کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ الاؤنسز اور پے اسٹرکچر بڑھایا جائے، نوٹی فکیشن جاری ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا بھی اعلان کر دیا۔

 

ڈاکٹر اساتذہ اور اب نرسز۔ ہر کوئی مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہے۔ جبکہ اسپتالوں میں او پی ڈی ایمرجنسی اور ہیٹ اسٹروک سینٹرز کا بھی بائیکاٹ کردیا گیا ہے۔

 

سندھ نرسز الائنس نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ کی بھی کوشش کی لیکن تاحال رابطہ نہ ہوسکا۔ نرسز کا کہنا تھا کہ اتنی شدید گرمی میں اپنے جائز مطالبات کے لیے احتجاج کر رہے ہیں مگر حکومتی اراکین کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

 

نرسز کا کہنا ہے کہ آج بلاول بھٹو زرداری بھی پریس کلب آرہے ہیں ان کے سامنے بھی اپنا موقف رکھیں گی لیکن جب تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا تب تک دھرنا جاری رکھیں گی۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں