شوہر کو نوکری دینے کے طعنہ پر نصرت سحر عباسی آپے سے باہر ہو گئیں

کراچی (منیرساقی) شوہر کو نوکری دینے کا طعنہ کیوں دیا؟ سندھ اسمبلی میں جی ڈی اے کی رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی نے ایوان سر پر اٹھالیا۔ اپوزیشن اراکین نے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے احتجاج کے بعد واک آوٹ کر دیا۔ نصرت سحر عباسی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات میں تیمور تالپورکے جی ڈی اے کی خاتون رکن کو شوہر کو ملازمت دینے کا طعنہ دینے پر نصرت سحر عباسی آپے سے باہر ہو گئیں۔ پیپلز پارٹی کی سعدیہ جاوید نے نصرت سحر عباسی کے خلاف مذمتی تحریک پیش کی تو ایوان نے منظور کر لی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اگر سندھ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ مانگتے ہیں تو عمران خان کو سی او ڈی سائن کرنا ہو گا۔

ایوان میں عبدالرشید کی عدالتی احکامات کے غلط استعمال سے شہر کی تباہی کی تحریک التوا پر بحث مکمل کر لی گئی۔ وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا تھا کہ عدالت سے درخواست کی ہے جن گھروں میں لوگ رہائش پذیر ہیں انھیں بے گھر نہ کیا جائے۔

اجلاس 27 فروری بدھ تک ملتوی کردیا گیا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں