ٹی20 میں وائٹ واش کے بعد کیویز کی شاندار واپسی، شاہینوں کو 47رنز سے شکست

پبلک نیوز: ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کے بعد  کیویز کی شاندار واپسی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی پوری ٹیم 219رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

سرفراز64اور عماد وسیم 50رنز بناکر ہمت ہار گئے۔ پاکستان کی جانب سے چھ کھلاڑی ڈبل فگر یں داخل ہی نہ ہو سکے۔ ٹرینٹ بولٹ نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے ہیٹرک کی۔ بولٹ نے فخر زمان، بابر اعظم اور محمد حفیظ کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 267رنز کا ہدف دیا۔ روز ٹیلر80 جبکہ لیتھم 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی نے چار چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں