ابوظہبی ٹیسٹ: شاہینوں کی مایوس کن کارکردگی، کیویز کی 49 سال بعد تاریخی فتح

ابو ظہبی (پبلک نیوز) شاہینوں کی مایوس کن کارکردگی نے کیویز کو 49 سال بعد تاریخی فتح دلا دی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ابوظہبی ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلے باز دھوکے بازثابت ہوئے۔ دوسری اننگز میں اوپنر چلے نہ مڈل آرڈر۔ لوئر آرڈر کی مزاحمت بھی کام نہ آئی۔ نام کے پروفیسر کیرئیر کی آخری اننگز میں بھی ناکام، کپتان سرفراز بھی دھوکہ دے گئے۔

ٹیسٹ سیریز 1۔2سے نیوزی لینڈ نے جیت لی۔ میچ کے آخری روز نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کی تو قومی ٹیم کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف ملا۔ اوپنر امام الحق کے سوا ٹاپ آرڈر میں کسی نے بھی ڈبل فگر تک پہنچنے کی زحمت نہ کی۔

جو خفت 49سال میں نہ اٹھائی سرفراز الیون نے وہ دن بھی دکھا دیئے۔ پاکستان کو نیوزی لینڈ نے ابوظہبی ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ کیوی کپتان کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ یاسر شاہ کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں