وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں ورلڈ کپ92 کی ٹیم شریک ہو گی، بھارتی کرکٹرز بھی مدعو

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں ورلڈ کپ 1992ء کی فاتح ٹیم کی شرکت کی تصدیق کر دی۔ بھارتی کھلاڑیوں کپل دیو، سنیل گواسکر اور نوجوت سدھو کو بھی مدعو کرنے کی تصدیق کی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بنی گالا کے باہر دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ تقریب حلف برداری میں  ورلڈ کپ92 کی فاتح ٹیم کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ تقریب میں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹارز بھی تشریف لائیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ بھارتی کرکٹرز کپل دیو، سنیل گواسکر اور نوجوت سنگھ سدھو کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے پیش نظر صدر مملکت نے دورہ برطانیہ ملتوی کر دیا۔ صدر ممنون حسین کا 16 سے 20 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ طے تھا۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں