حفیظ کی باؤلنگ پر اعتراض، ٹیلر اور سرفراز میں سخت جملوں کا تبادلہ

پبلک نیوز: پاکستان کے خلاف ون ڈے میچ میں روز ٹیلر محمد حفیظ کی گھومتی گیندوں کاسامنا نہ کرسکے تو امپائر سے باؤلنگ ایکشن کی شکایت کر دی۔ جس پر کپتان سرفراز بھی میدان میں آ گئے۔

ابوظہبی ون ڈے کے دوران کیوی بلے باز روز ٹیلر نے اوچھے ہتھکنڈوں سے پاکستانی باؤلرز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ روزٹیلر نے محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن پرانگلی اٹھائی۔

کرکٹ ماہرین  کے مطابق بلے باز  باؤلر کے ایکشن پر اعتراض نہیں کر سکتا۔ کون سا ایکشن متنازع ہے اس کا فیصلہ امپائر ہی کریں گے۔

کپتان سرفراز احمد نےامپائر کو روز ٹیلر کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تو ٹیلر برا مان گئے۔ ٹیلر اور سرفراز کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا جس پر امپائر کو مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کرنا پڑا۔

ٹیلر میچ میں محمد حفیظ کی27 گیندوں پر صرف 14رنز ہی بناپائے۔ جن میں  12ڈاٹ بالز شامل تھیں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں