اکتوبر، خواتین میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی کا مہینہ

لاہور (پبلک نیوز) دنیا بھر میں اکتوبر کے مہینے کو خواتین میں بریسٹ کینسر یا چھاتی کے سرطان کے خلاف شعور بیدار کرنے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریباً 40ہزار خواتین چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہو کر موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔ پاکستانی خواتین میں چھاتی کے سرطان کی شرح ایشیا میں سب سے زیادہ ہے اور یہاں ہر 9میں سے ایک خاتون کو اس مرض کا خطرہ لاحق ہے۔ محققین کے مطابق پہلی اسٹیج پر مریض کے تندرست ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں لیکن اگر بیماری کی شدت چوتھے یعنی آخری مرحلے میں داخل ہو جائے تو پھر جان بچانا مشکل ہو جاتا ہے۔

چھاتی کے سرطان کی بہت سی وجوہات میں خواتین کا بچوں کو اپنا دودھ نہ پلانا، غیر متوازن خوراک، نامناسب ورزش، تاخیر سے شادیاں اور غیر صحت مندانہ طرز زندگی بھی شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق خواتین کو ہر سال ڈاکٹر کے پاس جا کر کلینکل بریسٹ معائنہ کروانا چاہیے، خصوصاً جن کی عمریں 40سال سے زیادہ ہیں۔

حارث افضل  9 ماه پہلے

متعلقہ خبریں