پبلک گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈرز کی تنصیب کے خلاف اوگرا حرکت میں آ گیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) سڑکوں پر چلتے پھرتے پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈر کی تنصیب انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہے۔ اسکی روک تھام کیلئے اوگرا نے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز مراسلہ لکھ کر آگاہ کر دیا۔


پبلک گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈرز کی تنصیب خلاف اوگرا حرکت میں آ گیا۔اس اقدام کو روکنے کیلئے اوگرا کا چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو خط پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈرزکے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈرز کا استعمال جان لیوا ہے۔

اس سے قبل متعدد واقعات میں انسانی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے دکانوں پر گیس سلنڈرز کی کراس فلنگ بھی حادثات کی وجہ ہے، اسکے خلاف بھی فوری کارروائی کی جائے۔ صوبائی حکومتیں اوگرا قوانین کے تحت فوری اقدامات کریں۔

عوام کا کہنا ہے اس سے قبل بھی اوگرا کئی بار اس معاملے پر ایکشن لے چکا ہے مگر عملدرآمد کبھی نہیں ہوا۔ اس طرح انسانی جانوں سے کھیلنا انتہائی خطرناک ہے۔ صوبائی حکومتیں اس اہم عوامی مسئلے پر فوری عملدرآمد کراہیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں