اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں9روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کر دی

اسلام آباد(پبلک نیوز) عید سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا تحفہ تیار، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نو روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کر دی گئی۔

 

نئی حکومت کا نیا وار، پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی کرنے کی تیاریاں، اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال۔ اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مین نو روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کر دی۔ اوگرا کی ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے ننانوے پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش، نئی قیمت ایک سو اکتیس روپے اکتیس پیسے فی لٹر تجویز ہو جائے گی۔ پٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے ترپن پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش، پیٹرول کی نئی قیمت ایک سو سولہ روپے پچانوے پیسے ہونے کا امکان۔

اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپیہ انہتر پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش، مٹی کی تیل کی نئی قیمت اٹھانوے روپے چھیالیس پیسے فی لٹر کرنے کی تجویز، لائٹ ڈیزل کی قیمت مین ایک روپیہ اڑسٹھ پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش، نئی قیمت اٹھاسی روپے باسٹھ پیسے فی لٹر تجویز دی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی، نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم جون سے ہو گا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں