اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر میں سوئی ناردرن کے لیے 10 اعشاریہ 72  ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ مقرر کر دیا۔ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی ٹیرف 10 اعشاریہ 71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے۔

 

ستمبر کے لیے سوئی ناردرن کا ایل این جی ٹیرف 10 اعشاریہ 07 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھا۔ ستمبر میں سوئی سدرن کا ایل این جی ٹیرف 10 اعشاریہ 04 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں