اوگرا نے پٹرولیم قیمتوں میں 14 روپے فی لٹر اضافہ کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی

اسلام آباد (پبلک نیوز) اوگرا نے یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔ زرائع کے مطابق یکم مئی سے اوگرا نے پٹرول 14 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کر دی۔

 

مہنگائی کے چکی میں عوام پہلے ہی پس رہی ہے اور اوگرا نے یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔ زرائع کے مطابق یکم مئی سے اوگرا نے پٹرول 14 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کر دی۔ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89 پیسے اضافے کی سفارش کر دی۔

 

مٹی کا تیل فی لیٹر 7 روپے46 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی۔  لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6 روپے 40 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی سمری ارسال کی ہے۔

 

زرائع کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 113 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش، ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سمری جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 96 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر کرنے کی سفارش ہے اور لائیٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 86 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش ارسال کی گئی ہے۔

واضح ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں