گیس 200فیصد مہنگی کرنے کی تیاریاں کر لی گئیں

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) گیس صارفین کیلئے بری خبر، گیس کے نرخوں میں 200فیصد تک اضافے کی سمری تیار، پیٹرولیم ڈویژن نے سمری منظوری کے لیے ای سی سی کو بھجوا دی۔

 

تفصیلات کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے گیس 200 فیصد تک مہنگی کرنے کی، کمرشل صارفین کے لیے 31فیصد مہنگی کرنے کی، ماہانہ50 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے 25 فیصد مہنگی کرنے کی اور ماہانہ 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے 50 فیصد مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 

ماہانہ 200 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے گیس 75فیصد، ماہانہ300 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے 100 فیصد، ماہانہ400 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے 150 فیصد، ماہانہ400 یونٹ سے زائد والے گھریلو صارفین کے لیے 200 فیصد، کمرشل صارفین کے لیے 31 فیصد مہنگی کی جائے گی۔

 

اوگرا نے مالی سال 2019-20 کے لیے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں