پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش

 

پبلک نیوز: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے کمی کی سفارش کی ہے۔ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کی تجویز دے دی ہے۔  

 

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔ اوگرا کی پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے کمی کی سفارش کر دی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے کمی کی تجویز کر دی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کو ارسال  کی گئی سمری میں لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 41 پیسے کمی کی سفارش کی گئی اور اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپیہ 19 پیسے اضافے کی تجویز کر دی گئی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں