کراچی: تیز رفتار آئل ٹینکر نے 2معصوم بچوں کو کچل دیا

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ موٹرسائیکل سوار کمسن بہن بھائی جاں بحق جبکہ والد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر دوڑتے خونیں آئل ٹینکر نے کمسن بہن بھائی کو روند ڈالا۔ بدنصیب والد زخمی ہو گیا۔ جاں بحق بچوں کی شناخت 8سالہ علی رضا اور 6 سالہ عائشہ کے نام سے ہو گئی۔ زخمی 28سالہ شکیل بچوں کے ہمراہ جا رہا تھا جب حادثہ کا شکار ہو گیا۔

واقعہ کے ذمہ دار ڈرائیور کوعوام نے زدوکوب کرتے ہوئے آئل ٹینکر کے شیشے توڑ ڈالے۔

بچوں کی لاشوں اور زخمی باپ کو جناح ہسپتال پہنچایا گیا۔ بچوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ دن کےاوقات میں ریس لگاتے ان ٹینکروں پر مکمل پابندی لگانی جائے۔ دوسری جانب شہری بھی سراپا احتجاج نظر آئے۔

کراچی کی سڑکوں پر سرپٹ دوڑتے ٹینکر شہریوں کی جان اور مال کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہیوی ٹریفک کے دن میں شہر کے اندر داخلہ پر پابندی کے احکامات پر عمل درآمد کرایا جائے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں