ہارر فلم بنی بوڑھے شخص کی زندگی کا آخری دن

 

بینگکاک: برطانوی شہری برنارڈ چیننگ تھائی لینڈ میں ڈراٰئونی فلم دیکھتے ہوئے فوت ہو گیا۔ تمام لوگ فلم کے اختتام تک نا واقف رہے۔

 

77 سالہ برنارڈ جو کہ تھائی لینڈ کے ایک سینما میں نئی ریلیز ہونے والی  ڈرائونی فلم ' اینا بیل کمز ہوم' دیکھ رہے تھے اور وہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تاہم سینما میں بیٹھے تمام لوگ ان کی وفات سے نا واقف رہے۔

 

ان کی موت کی نشاندہی ایک خاتون نے کی جو کہ برنارڈ کو مردہ دیکھ کر ہکا بکا رہ گئ اور بعد میں انتظامیہ کو ان کی وفات کی اطلاع دی گئ۔ایمبولنس کے عملے کی جانب سے انھیں مردہ قرار دیتے ہوئے اہم کاروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

انتظامیہ کی جانب سے مرنے والے شخص کی تصا ویر بنانے سے لوگوں کو روک دیا گیا۔ تاہم ابھی تک بوڑھے شخص کی وفات کی وجہ سامنے نا آسکی۔موت کی وجہ جاننے کے لیے پولیس نے  برنارڈ کا پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دے دیا۔ جس کے بعد لاش کو برطانیہ بھجوایا جائےگا۔

برطانیہ کا سفارت خانہ اس واقعے کے بعد تھائی لینڈ سے لگاتار رابطے میں ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں