عیدالفطر کے پُر مسرت موقع پر پاکستان ریلوے کا 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے پُر مسرت موقع پر اضافی رش کے پیش نظر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی خصوصی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبر کی منظوری کے بعد باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے پُر مسرت موقع پر اضافی رش کے پیش نظر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی خصوصی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبر کی منظوری کے بعد باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے گا۔

 

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق پہلی سپیشل ٹرین کراچی سٹی سے 2 جون کو صبح 10.45 بجے پشاور کے لیے روانہ ہو گی۔ دوسری عید سپیشل ٹرین 2 جون کو کوئٹہ  سے دن 11.30 بجے راولپنڈی  کے لیے روانہ ہو گی۔ تیسری سپیشل ٹرین 3 جون دن 11 بجے کراچی کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہو گی۔ چوتھی سپیشل 8 جون کو راولپنڈی سے صبح 8 بجے کوئٹہ  کے لیے روانہ ہو گی۔ پانچویں سپیشل ٹرین 8 جون کو لاہور سے شام چھ بجے کراچی کینٹ کے لیے روانہ ہو گی۔

 

عید سپیشل ٹرینوں کی بکنگ کل 29 مئی سے شروع ہوجائے گی اور ٹکٹ آن لائن اور ریزرویشن دفاتر سے حاصل کیے جا سکیں گے۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں