برطانوی وزیراعظم ایک بار پھر اپنی کرسی بچانے میں کامیاب ہوگئیں

پبلک نیوز: برطانوی وزیراعظم ایک بار پھر اپنی کرسی بچانے میں کامیاب ہوگئیں، ٹریزامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی۔

 

برطانوی پارلیمان میں وزیراعظم ٹریزامے کے خلاف اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔ ٹریزامے کی حمایت میں 325 اور مخالفت میں 306 ووٹ ڈالے گئے اور اس طرح ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 19 ووٹوں  کے فرق سے ناکام ہوئی۔ جس کے بعد وزیرِ اعظم ٹریزامے نےتمام جماعتوں کو مل کر بریگزٹ مسئلے کا حل نکالنے کی دعوت دی۔

 

گزشتہ روز ایوانِ زیریں میں بریگزٹ معاہدے پر ووٹنگ ہوئی تھی۔ جس کے حق میں 202 نے جبکہ مخالفت میں 432 اراکین  نے  ووٹ دیا تھا۔  کنزرویٹو پارٹی کے تقریباً 118 ارکان نے بھی حزب مخالف کے ساتھ مل کر اس معاہدے کی مخالفت کی تھی۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں