کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کا شکار

کراچی (پبلک نیوز) ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر، سولجر بازار تھانے کی حدود ایسٹ گارڈن میں دو موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار احتشام جان کی بازی ہار گیا۔

 

شہر قائد کا امن تباہ کرنے کی ایک اور سازش، پولیس کے مطابق صبح سویرے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل پر سوار ٹریفک پولیس اہلکار کوشہید کر دیا، جبکہ جائے واقع سے تیس بور کے دو خول ملے ہیں۔ متقول ڈیوٹی کیلئے مزار قائد جا رہا تھا۔ جاں بحق اہلکار کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر کہتے ہیں۔ واقع کی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک پولیس جاوید مہر کا سول ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ شہید اہلکار کو تین گولیاں لگیں جبکہ جائے وقوعہ سے تیس بور کے دوخول تحویل میں لیے گئے۔

 

پولیس کے مطابق متقول کے جسد خاکی حید آباد بھیجی جائے گی جبکہ جائے، واقع پر لگے سی سی ٹی وی کمیروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہیں ہیں، ابتدائی طور پر واقع ٹارگٹ کلنگ کاشاخسانہ معلوم ہوتا ہے، شواہد جمع کر کے واقع کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کی بنا پر مزید تحقیقات کی جائے گی اور ملزمان کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں